گوادر: سیشن کورٹ گوادر کی عدالت سے قتل کے مقدمے سے بری ہوکر پسنی آنے والے افراد پر مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی نامی علاقے میں فائرنگ کی گئی ۔پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ سے ماجد ولد اوغان ساکن وارڈنمبر2 پسنی اور جمیل ولد صاحب داد ساکن وارڈنمبر 5پسنی جان بحق ہوئے جنکی نعشیں مل چکی ہیں جبکہ تیسرا شخص حمید ولد صاحب داد ابھی تک لاپتہ ہے۔
جو جمیل کا بھائی ہے مقدمے میں ایک ملزم پرویز ولد صاحب داد کو آج سیشن کورٹ گوادر سے سزا ہوئی ہے پولیس نے ایک موٹر سائیکل بھی برامد کرلی ہے بتایا جاتا ہے موٹرسائیکل جاں بحق افراد کے زیر استعمال تھا۔