اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،میر اسلم عمرانی کے شامل ہونے سے جعفر آباد کی جمعیت مضبوط ہوگی ،سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دے کر حکومت کو اپنے آئینی حیثیت یاد دلادی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے والے ممتاز سیاسی وسماجی رہنما میر اسلم عمرانی کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پہ سینیٹ الیکشن لڑینگی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے حکومت عجلت میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اوپن بیلٹ کا سوچ رہی ہے۔
مگر اس کیلئے حکومت کو سپریم کورٹ نے خبردار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ جمعیت علما اسلام کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،میر اسلم عمرانی کے شامل ہونے سے جعفر آباد کی جمعیت مضبوط ہوگی ،سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دے کر حکومت کو اپنے آئینی حیثیت یاد دلادی ہے ۔