قلات: خان آف قلات سلیمان دائود کے فرزند پرنس محمد احمد زئی بلوچ اور پرنس عمر جان بلوچ کے زیر صدارت گرینڈ جرگہ شاہی دربار قلات میں منعقد کیا گیا جس میں سراوان اور جھا لاوان کے مختلف قبائل کے سربراہان سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی سردار کمال خان بنگلزئی سردار علی محمد قلندر انی سردار فخرالزمان رودینی سردار مہر اللہ خان قمبرانی سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی۔
سردار عاصم جان سرپرہ سردار مہیم خان گرگناڑی سردار سخی جان سمالانی سردار زادہ گل خان ساسولی سردار شیربازخان ساتکزئی سردار نصیر احمد موسیانی سردار شاہ محمد سمالزئی ایرانی سردار زادہ نصیر احمد سرمست نے شرکت کی اس موقع پر مختلف قبائل کے ہزاروں افراد جر گے میں موجود تھے جر گہ میں تمام قبائلی رہنمائوں نے خان فیملی سے اظہار یکجہتی کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دالا یا اورڈھلو چھپر میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
جر گہ کے بعد قبائلی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہو ئے چیف آف بیرک سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ جر گہ میںشریک تمام قبائل کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جرگہ میں شریک تمام سربراہان کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں جرگہ میں موجود تمام قبائل کے نمائندے شریک ہوں گے اور وفدکے ممبران فریق دوئم سے ڈھلو چھپر میں ارضیات سے متعلق گفتگو کریں گے۔
اور بلوچی رسم ورواج کے مطابق مل بیٹھ کر اس مسلہ کو حل کرنے پر آمادہ کریں گے اگر اس حوالے سے فریق دوئم نے کوئی بات نہیں کی اور بلوچی رسم و رواج کے مطابق زمینی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے جر گہ کی جانب سے وفدسے تعاون نہیں کیا تو آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا جرگہ سے خطاب کرتے ہو ئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ ڈھلو واقع بلوچی رسم و رواج کے منافی ہے ۔
جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہیں خان آف قلات کی فیملی تمام قبائل کے لیے قابل احترام ہے ہم تمام قبائل خان فیملی کے ساتھ ہے اگر کسی قوم یا گروہ یافرد کو کوئی شکایت ہے تو وہ رسم و رواج کے مطابق اپنی شکایت کمیٹی ممبران کو پیش کردیں رسم ورواج سے کوئی بھی بالا تر نہیں تمام قبائل قابل احترام ہیں اور آپس میں بھائی ہیں لیکن قبائلی رسم و رواج سب کے لیے یکساں ہیں ہم سب کو قبائلی رسم و رواج کی پاسداری کرنی ہو گی بعد ازاں پرنس آغا عمرجان نے جرگے میں شریک تمام قبائلی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔