تمپ: تحصیل تمپ کے مختلف علاقون میں بکریوں میں پراسرار بیماریان پھیل گئی ہیں، عوامی حلقوں نے ویکسینیشن مہم کا مطالبہ کردیا۔ عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کی عدم توجہی سے آئے روز متعدد بکریان بیماری کے باعث ہلاک ہورہے ہیں۔
گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ کی ٹیمیں یہاں نہیں آئی ہیں۔عوام نے صوبائی وزراء ، کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے محکمہ لائیوسٹاک کے غیرحاضر اسٹاف کو تمپ بھیج کر بکریوں میں ویکسی. نیشن. مہم کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک مختلف علاقون میں درجنوں کی تعداد میں بکریاں اور دنبے بیماری کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں.اگر تحصیل تمپ میں فورا ویکسی نیشن نہیں کرایاگیا تو یہ بیماریاں مزید سنگین شکل اختیار کرسکتی ہیں۔