|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

اوستہ محمد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منظم تحریک سے حکمران خوفزدہ ہیں عوام کو نااہل حکمرانوں کے سہارے ہرگز نہیں چھوڑیں گے میر محمد اسلم خان عمرانی نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعیت کے کارواں میں شامل ہوئے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر میر محمد اسلم خان عمرانی میرحسن ساسولی بشیر احمد چنا اور حکیم میمن بھی موجود تھے میر یونس عزیز زہری نے کہاں کے جمعیت علماء اسلام کی مثبت سوچ اور مخلصانہ جدوجہد کی وجہ سے آج بلوچستان بھر میں عوام جوک در جوک جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

اور ملک کا وزیراعظم کہتے تھکتے نہیں کہ تمہیں گھبرانا نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام مشکلات سے ہرگز نہیں گھبراتی اب گھبرانے کا وقت نااہل وزیراعظم کا ہے کیوں کہ پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر پاکستان کی غیور عوام اور تمام سیاسی جماعتیں متحد و منظم ہیں اور عوامی طاقت سے نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گے میر یونس عزیز زہری نے مزید کہا کہ جعفرآباد و نصیرآباد بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے ۔

لیکن انتہا ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے منتخب عوامی نمائندوں نے گرین بیڈ کو صحرا میں تبدیل کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جعفرآباد و نصیر آباد کی عوام کو میر اسلم خان عمرانی کی طرح جرات مندانہ فیصلہ کرنا ہوگا اور جمعیت علمائے اسلام کے پرچم تلے متحد و منظم ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان جمعیت علمائے اسلام کا وڑن ہے میر یونس عزیز زہری نے مزید کہا کہ نیازی حکومت کی طرح جام کمال کی صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام ان سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں۔