|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ ہم نے 2018ء کے الیکشن عوامی خدمت سے جیتے ہیں پروپیگنڈہ کے ذریعے نہیں تربت تک محدود نام نہاد قوم پرست جماعت کو عوام نے 2018ء میں مسترد کردیاتھا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمدبلیدی نے کہاکہ تربت تک محدود نام قوم پرست جماعت جس کو عوام نے 2018ء میں الیکشن کے دوران مسترکردیاتھا ،مذکورہ جماعت ہماری عوامی منصوبوں سے خوفزادہ اور پریشان ہے ،2013-18ء تک اپنے دور اقتدار میں کیچ کو نظرانداز کردیاگیا ،انتخابات عوامی خدمت کے ذریعے جیتے جاسکتے ہیں پروپیگنڈہ کرنے سے نہیں ۔