|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2021

کوہلو:کوہلو شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کیباعث شہری در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے شہری سرگرداں نظر آتے ہیں عوامی حلقوں کا فوری طور پر صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق کوہلو شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے

جس سے عوامی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے قلت آب سے گھریلو ضروریات کیلئے پانی کی عدم دستیابی سے امور خانہ داری بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب قلت آب سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی چھ سو سے آٹھ سوروپے تک فروخت ہونے والی پانی کی ٹینکی پندرہ سو سے دوہزار روپے تک فروخت ہورہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے پانی کے بحران پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں بھی عام آدمی بنیادی سہولیات سے محروم ہے

وسائل ہونے کے باوجود عام آدمی تک حکومتی ثمرات کا نہ پہنچنا لمحہ فکریہ ہے دوسری جانب ایزیگٹو انجنیئر پی ایچ ای سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہر کے ایک دو مقامات پر عوام کو قلت آب کا سامنا ہے

جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی کنکشن کی معطلی ہے گزشتہ روز بجلی بحال کردی گئی جلد ہی اس بحران پر قابو پالیں گے نیوکلی ضلع کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے جس کیلئے واٹر سپلائی اسکیم کے تنصیب کا آغاز ہوچکا ہے زیر زمین پانی کی قلت کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی کی کمی کا سامنا ہے اس سلسلے میں مستقبل کا بھرپور اور کامیاب پلان زیر غور ہے جلد ہی عملدرآمد کرا کے ہمیشہ کیلئے پانی کی قلت کے بحران پر قابو پایا جائے گا۔