کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میںہارس ٹریڈنگ بند ہونی چاہئے،بلوچستان میں راتوں رات جماعتیں بنتی ہیںتویہاں سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت بھی مشکل کام نہیں ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ہا رس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ انکوائری کی باتیں کرنا صرف عوام کو ٹرخانے کے لئے ہیں آج تک کسی انکوائری کی رپورٹ پر عمل نہیں ہوا بلوچستان میں راتوں رات جما عت بنا کر اقتدار ان کے حوالے کی جاتی ہے ماضی میں بھی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہو تی رہی ہے۔
اس بار بھی دھاندلی ہونے کی کوشش کی جارہی ہے 2018کی تاریخ بلوچستان میں نہ دہرائی جائے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کو خرید و فروخت کا منڈی نہ بنایا جائے اور خرید و فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ بلوچستان میں اب سے لوگ منڈیاں سجانے کے لئے یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں اس سے بلوچستان کی روایات پامال ہو تی ہیں۔
اراکین اسمبلی کو چاہئے کہ وہ صوبے اور اپنے وقار پر آنچ نہ آنے دیں بلکہ اپنے ضمیر کے مطابق ان لوگوں کوایوان بالا میں منتخب کرے جو بلوچستان کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔
پیسوں کے زور پر منتخب ہونے والے سینیٹرز کبھی بھی صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کرسکتیانہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنا ایک پارٹی سے نکالنے کے بعد دوسری جماعت میں شامل ہونا اور اہم وزارت دینا نئے پاکستان میں ہی ممکن ہے۔