کوئٹہ: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت دو سرے روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تاہم کسی بھی لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق نہ ہوسکی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے ہیں۔
سماعت کے دوسرے روز کمیشن نے گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے ،جن میں تین تین کا تعلق ضلع کچھی اوضلع قلات سے جبکہ دو دو کا تعلق کوئٹہ اورگوادر سے اورایک کاتعلق مستونگ سے تھا تاہم منگل کو کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی لاپتہ بازیابی کمیشن نے گزشتہ روز سات لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی۔
جن مین تین لاپتہ افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی تھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت 13فروری تک جاری رہے گی چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طورپر 63لاپتہ کیسز کی سماعت کی جائیگی۔