|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2021

ڈھاڈر: سالانہ تبلیغی اجتماع سبی جو کہ بعد ازنماز عصرڈھاڈر درخان کے قریب شروع ہوچکا ہے تین روزہ اجتماع 12 فروری بروز جمعتہ المبارک فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہو جائے گاواضح رہے کہ سبی کا سالانہ اجتماع امسال ڈھاڈر درخان کے قریب منعقد کیا جارہا ہے سالانہ اجتماع کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

اجتماع گاہ کے داخلی،خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں اجتماع گاہ کے اندراورچاروں اطراف لیویز،پولیس اور ایف سی کی غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات بھی کردی گئی ہیں نیشنل ہائی وے پر سے اگر نظر دوڑائی جائے تو تا حد نگاہ ہزاروں عارضی خیمہ بستیاں اور لاکھوں فرزندان توحید سے پنڈال اور میدانی کے اطراف منور ہوتا ۔

دکھائی دیگا ڈھاڈر شہر کو یہ اعزاز پہلے بھی حاصل رہا ہے کہ یہاں پر دینی خدمات سر انجام دینے والے اولیاء میں سے حضرت مولانا فاضل محمد درخانی رئیسانی نے اسی گاؤں درخان میں مکتبہ درخانی کے نام سے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے ایک بہت بڑی لائبریری کی داغ بیل بھی ڈالی اور یوں انکی دینی خدمات سے اس خطے میں دین تعلیم کی رغبت بڑھتی گئی اس طرح ان کے مدرسے سے فارغ التحصیل کئی۔

طلباء ،علماء ومشائخ ولی اللہ بن گئے جن میں ایک بہت بڑا نام حضرت میاں حضورجان جتوئی تھے جن کو پہلا بلوچی مترجم قرآن پاک کا اعزاز حاصل تھا مذکورہ زمین جس پر تبلیغی اجتماع منعقد کی جارہی ہے یہی مقدس زمیں حضرت مولانافاضل خان درخانی نے اپنی زندگی میں ہی دین اسلام کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی تبلیغی اجتماع کیلئے جہاں تین ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں وہیں۔

پر ڈھاڈر کے زمینداروں نے اپنی زرعی زمینوں کا پانی بھی تین ایام کیلئے اجتماع گاہ کیلئے وقف کی ہوئی ہے اس کے علاوہ اجتماع گاہ آنے اور جانے کیلئے تیں گزرگاہیں بنائی گئی ہیں جہاں سے لاکھوں بزرگان دین اس مقدس مٹی پر زمیں بوس ہونگے اراضی کے مالک کے ہدایت پر اجتماع گاہ کے اندر بازار لگانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ہائی وے پر دکانیں اور ضروری اسٹال وغیرہ لگائے گئے ہیں۔

جہاں سے لوگ اپنے ضروری تقاضے پورے کریں گے تین دن رات عبادات میں مشغول بزرگان دین اور فرزندن توحید اس زمین کو دینی برکات سے سیر آب کریں گے وہیں پر روحانی کیفیات کے ساتھ ساتھ دنیاوی بے شمار فوائد ڈھاڈر کو میسر ہونگے معاشی طور پر بھی ان دنوں میں ڈھاڈر کے لوگ کافی مستفیض ہونگے جس کے دورس اور مثبت نتائج بر آمد ہونگے۔