سکھر: پیپلز لائیرز فورم لیڈیز ونگ ضلع صدر سکھر ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پر پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اپنے جاری کردہ بیان میں ایڈووکیٹ رضوانہ میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا بڑا جلسہ عمران نیازی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے
اور لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ حکومت کو کسی صورت مزید قبول نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی نے حکومت کے چھکے چھڑا دیئے ہیں، پی ڈی ایم کا بیانہ عوام کی آواز ہے، اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہوں گے، 26 مارچ کو سکھر سمیت سندھ بھر سے اسلام آباد لانگ مارچ میں ہزاروں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔