|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 3 سال سے کنٹریکٹ پر بھرتی 3 سو 50 نرسز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے اور 3 ماہ سےتنخواہیں بند ہونے کے خلاف ینگ نرسز سراپا احتجاج ہوگئی،

نرسز نے سول ہسپتال سے وزیراعلی ہاوس کی جانب احتجاجی ریلی کی صورت میں جانے کی کوشش کی پولیس نے مظاہرین کو روک لیا، مظاہرین نے انسکمب روڈ بلاک کرکے دھرنا دیدیا، نرسز کا دھرنا 5 گھنٹے سے جاری ہے جبکہ حکومتی وفد اور نرسز کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ناکام ہوچکا ہے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوکر رہ گئی ہے