کوئٹہ: ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل سے پاکستان تحریک انصاف سینڑل ریجن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ادریس تاج نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کی فعالیت، کارکنوں کے مسائل اور آنے والے سینیٹ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فعال اور موثرجماعت بنانے میں کارکنان کی جدوجہد سے انکار ممکن نہیں ہے، میرے دروازے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، پارٹی سے وابستہ رہنماں اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے سے خوشی اور دلی راحت محسوس ہوتی ہے، تحریک انصاف کے وزرا پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
اور آنے والے وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل ریجن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ادریس تاج نے امید ظاہر کی کہ سردار بابر خان موسی خیل ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پارٹی رہنماں اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں گے۔