ڈیرہ مراد جمالی: آل ملازمین اتحاد نصیرآباد کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی میں اسلام آباد میں ملازمین کے دھرنے پر آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا حکومتی ریاستی گردی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملازمین پر ہونے والی تشددآنسو گیس شیلنگ،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کیخلاف اور ایپکا ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیرہ مراد جمالی میں آل ملازمین اتحاد کی جانب سے ایپکا نصیرآباد کے ڈویژنل صدر بابو عبدالنبی کنڈرانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے اللہ والا چوک پر دھرنا دیکر حکومت مخالف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے۔
احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا میں ایجوکیشن یونٹ کے چیرمین بابو محمد عالم کنڈرانی،ایریگیشن ایپملائیز یونین کے زونل صدرعبدالطیف کنڈرانی،پیرامیڈیکس کے چیئرمین محمد اسلم بہرانی،ایپکا کے چیرمین بابو برکت علی گولہ،سنیئرنائب صدر سکندر علی گورشانی،جی ٹی اے کے رہنما مٹھاخان سیال،سلطان احمد عمرانی، استاد محمد رفیق عمرانی، بابو محمد امین جتک،رئیس پیربخش سیال،حسین بخش جونیجو،بابو نثاراحمد چھلگری، بابو سمیع اللہ مری،پی ایچ ای یونین کیصدر لالہ منظوراحمد مینگل بابو خادم حسین بگٹی۔
بختیار خان جتوئی سمع اللہ مری بابو نثار مری بابو عالم کنڈرانی سمیت دیگر نے خطاب کیااور حکومتی تشدد گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں لیکن ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ملازم کش اقدام کے مترادف ہے املازمین کے دھرنے پر آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔