خضدار: اسلام آباد میں تنخواہوں میں اضافہ کے لئے احتجاجی ملازمین پر حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج آنسوں گیس شیلنگ اور گرفتار ی کے خلاف خضدار میں مختلف محنت کش تنظیموں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن خضدار سے ایک احتجاجی ریلی خلیل چنال وائس چیئرمین متحدہ لیبر فیڈریشن بلوچستان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ۔
پریس کلب پہنچے جہاں پر احتجاجی ریلی کے شرکا سے وائس چیئرمین متحدہ لیبر فیڈریشن خضدار زون کے علی احمد شاہوانی چیئرمین ایڈ منسٹریٹوآفیسرز ایسوسی ایشن بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار مختار احمد حلیمی نائب صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن آغا ناصر شاہ مہر اللہ قمبرانی صدر متحدہ لیبر فیڈریشن خضدار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ملک بھر سے گرینڈ الائنس کے ہزاروں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کے لئے سراپا احتجاج تھے۔
ہونا تو یہ چائیے تھا کہ حکومت ان کے جائز مسائل سنتی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرتی مگر افسوس حکومت طاقت کی نشے میں دھت ہو کر اپنی بوکھلاہٹ میں پولیس کے زریعے ان ملازمین پرتشدد لاٹھی چارج آنسوں گیس شیلنگ کر کے ملازمین کو گرفتارکی جو قابل مذمت عمل ہے۔
حکومت فوری طور پر باعزت طریقے سے اسیر ملازمین کو رہا کریں مقررین کا کہنا تھا کہ ملازمین و عوامی مسائل سے نابلد حکومت کیا جانے کہ ملازمین کی سرکاری مشینری میں کیا اہمیت ہے اگر یہ ملازمین اپنا کام کرنا چھوڑدیں حکومت کا پہیہ جام ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ملازمین کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے جب سے موجود حکومت وجود میں آئی ہے۔
تب سے ملازمین کی بد حالی اور معاشی مسائل میں بے دریغ اضافہ ہوا ہے ملازم کش حکومت عوام اور ملازمین کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کررہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ حکومت اور ان کے حواری اپنی عیاشیوں میں لگے ہیں ۔