|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

کوئٹہ: نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشائیے میں ایرانی قونصلیٹ کا عملہ بھی شریک ہوا،ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کے اعزاز میں منگل کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں پرتکلف عشائیہ دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، کتاب دوست تحریک، تاریخ، علم وادب اور ثقافتی موضوعات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،قاری اختر شاہ کھرل،میر بیروز ریکی۔

عبدالمتین اخونزادہ، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین عبدالواحد بلوچ،عبدالرحیم ترین، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، چوہدری رفت علی سمیت ایرانی قونصلیٹ کے عملے نے شرکت کی۔ قبل ازیں سراوان ہاؤس پہنچنے پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوبزادہ میررئیس رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند اور ان کے رفقاء کا استقبال کیا۔