لورالائی: لورالائی ڈی جی خان قومی شاہرا ہ طور تھانہ کے مقام پر علاقہ مکینوں ملک میرا جان عرف میرو حمزازئی،عبدالواسع اخونذاداہ،ملک شادی خان حمزہ زئی، ملا عبدالرشید حمزہ زئی،شادی خان ولیزئی،ملک اصغر ولیزئی،یار محمد ولیزئی،ماسٹر ابراھیم جان سالارزئی،ملک محمد رسول حمزہ زئی،باقی داد حمزہ زئی،محمد جان حمزہ زئی ،حاجی بہادر ماریزئی ،ملک غلام محمد سلاکزئی ،پائند خان باگیزئی،ملا رحمت گنہ زئی۔
حاجی جمال ملازئی،سعد محمد پخیزئی ،حاجی سمندر خان کی قیادت میں میختر کے علاقوں کے مختلف پہاڑوں پر جو فلورائیڈ اور دیگر قیمتی پتھروں سے مالا مال ہیں کی غیر لوگوں کو غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف میں قومی شاہراہ بند رہی 6 گھنٹوں تک مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے روڈ کو بندرکھا شدید ٹریفک جام ہونے سے مسافروں خواتین بچے بوڑھے اور دیگر مسافر شدید متاثر ہوئے مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی مظاہرین کے مطابق انکے علاقے کے پہاڑوں پر غیر قانونی الاٹمنٹ کرکہ این او سیز جاری کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ براہ راست با اثر لوگوںکے ساتھ ملی بھگت میں شامل ہے۔
اور اسکی الاٹمنٹ کی تفصیلات عوام سے شیر نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ ان پہاڑوں میں قیمتی معدنیات فلورائیڈ اور دیگر قیمتی پتھر موجود ہیں یہ پہاڑ ہمارے آبائو اجداد سے ہمارے ہیں اور انکی شاملات پر بھی علاقہ کے لوگوں کا حق ہے انتظامیہ پہاڑوں پر جاری این او سیز کی تفصیلات ہمیں بتائیں اور ان غیر قانونی این او سیز کو فوری طور پر منسوخ کریں ۔
کیونکہ ہم کسی غیرشخص کو اس پر کام نہیں کرنے دیں گے ان پہاڑوں پر یہاں کے لوگوں کو حق بنتا ہے ہم انتظامیہ کا با اثر افراد کے ساتھ اس لین دین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو آگاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ اپنے وسائل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے چاہے وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ۔