|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ناکام نااہل حکمرانوں نے سیاست وکرپشن کو یکجا کرکے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے جماعت اسلامی سیاست کو کرپشن سے پاک اور ملک کو اسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔موجودہ وسابقہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کے ساتھ اداروں کی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

قومی ادارے ملک و قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتے ہیں ان کے تشخص کو پامال کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اداروں کے پیچھے چھپنے کے بجائے حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا بوجھ خود اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملکی تاریخ میں سب سے ناکام ترین ثابت ہوئے ہیں۔عوام نے تبدیلی سے بہت سے امیدیں لگائی تھی مگر تحریک انصاف کی تبدیلی کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

بے روزگاری وبدامنی اوربدعنوانی عام ہوئی ہیں ہر طرف مایوسی کا دوردورہ ہے۔ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔موجودہ حکومت نے صرف قرضوں ،مہنگائی وبدعنوانی میں اضافہ کیا ہے ۔

عوام کاکوئی مسئلہ حل نہیں ہوا عوام ان لٹیروں سے مایوس ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی ہی اصل حقیقی عوامی تبدیلی لی آئیگی تاکہ ملک اسلامی بن جائیں اور عوامی مسائل حل ہو۔امریکی غلامی سے نکلنے کا راستہ اسلامی حکومت کا قیام ہے اور اسلامی حکومت دیانت دار حکمرانوں کے بغیر ناممکن ہے۔