کوئٹہ: صوبائی وزیر مال سلیم احمد کھوسہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز جمع بندی اور تجاوزات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود، سیکرٹری نصراللہ ترین،سیکرٹری ایڈمن ظفر محمد شہی، ڈپٹی کمشنر مستونگ کے نمائندے،اسسٹنٹ کمشنر دشت اور ضلع کوئٹہ کے تمام تحصیلداروں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قابضین سے سرکاری اراضی ہر صورت واگزار کروائی جائے گی کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ سرکاری زمین پر تادیر اپنا قبضہ برقرار رکھ پائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ اس مسئلہ کو وہ سنجیدگی سے لیں اس حوالے سے کوئی کوتائی اور لاپرواہ برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں اس ضمن میں کسی کو کوئی رعایت نہ دی جائے اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اس حوالے سے مراسلہ جاری کیا کہ وہ سرکاری اراضی سے قبضہ خاتمہ کروانے کے فوری اقدامات اٹھائیں۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ جہاں جہاں سرکاری اراضی مختلف محکموں کو الاٹ کی جا چکی ہے۔
انہیں بھی اس بابت آگاہ کیا جائے کہ وہ اپنی الاٹ شدہ زمینوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مستونگ اور دہشت کی کارکردگی کو بھی سراہا کہ اس حوالے سے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سلیم احمد کھوسہ نے اس موقع پر سختی سے احکام کو ہدایت دی کہ اگلے اجلاس میں تجاوزات اور سرکاری اراضی کے حوالے سے جامع اور مفصل رپورٹ پیش کریں۔