|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک ہفتے پر مشتمل ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ اسپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے ایک ہفتہ طویل ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ اسپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ ،ہاکی ، فٹبال ، ایتھلیٹکس سمیت صوبے سے آئی ٹیموں کے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

اسپورٹس گالہ کا مقصد دنیا کو پاکستان بلخصوص بلوچستان کی عوام کی جانب سے پیغام دینا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور دنیا کو کشمیریوں کی آواز سنتے ہوئے بھارت پر زوردینا چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوںکو حق خود ارادیت دے ۔