کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چلائی اجلاس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔
جس کے مطابق 2تا 4اپریل پارٹی کا کونسل سیشن کوئٹہ میں منعقد ہو گا اس حوالے سے تمام اضلاع کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ قومی کونسل سیشن کے حوالے سے اب بھی اپنی تیاریوں کو مکمل کریں اجلاس میں پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دی گئی پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل چیئرمین جبکہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر قدوس بلوچ ۔
ممبران ہوں گے اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنانے کے حوالے سے مختلف زیر غور آئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان کی قومی جہد کیلئے لازمی امر ہے کہ پارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پارٹی کے قومی کونسل سیشن کا انعقاد تنظیم کاری کے مراحل کو بلوچستان اور ملک بھر میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بی این پی کا قومی کونسل سیشن اہمیت کا حامل ہوگا۔
بی این پی قومی جمہوری بڑی جماعت ہے جس کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے اس حوالے سے قومی حقوق کے حصول اور معاشرے میں بلوچستان کے تمام جملہ مسائل کے حل کیلئے پارٹی ہر دور میں کوشاں رہی ہے۔
اجلاس میں بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا بلوچستان کے ساحل وسائل سرزمین کی بقاو سلامتی کے حقیقی فکر کو پروان چڑھانے کی جدوجہد تیز کرے گی اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز آرگنائزر ڈپٹی آرگنائزر کو سختی سے ہدایت کی گئی وہ پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں تنظیمی مراحل کو مکمل کریں ۔