کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی وپارٹی سطح پر ووٹوں کی خرید وفروخت نے نااہل بدعنوان پارٹیوں اور ان کے ممبران کابدنما چہرہ آشکار کر دیا جو لوگ ووٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں وہی لوگ اب عوامی اسامیاں نوکریوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں جماعت اسلامی سیاست کو لوٹ مار ،مالی واخلاقی کرپشن سے پاک کرناچاہتی ہے ۔
عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جوممبران خود بک جاتے ہیں ، وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیسے کریں گے ۔ جماعت اسلامی نوٹوں ، لوٹوں ، بوٹوں اور جھوٹوں کی سیاست ختم کرکے اسلامی سیاست واسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے موجودہ حکومت وسابقہ حکومتوں میں کوئی خاص فرق نہیں یہ بھی لوٹ مار میں ملوث ،عوامی خدمت سے دور امریکی غلامی وجمہوریت دشمن ہیں۔
مدینہ کے اسلامی حکومت کانام استعمال کرکے سب کام اسلامی تعلیمات کے خلاف ہورہا ہے ۔اسمبلی ممبران کی خرید وفروخت سابقہ حکومتوں میں تسلسل سے جاری تھانئے پاکستان میں اس خرید وفروخت میں مزید ترقی ہوئی ہے عوام نے جن کو آزماوہ ناکام ہوئے ہیں جماعت اسلامی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی دیانت دار تربیت یافتہ ٹیم انشاء اللہ قوم کو لوٹ مار کرنے والے لٹیروں سے نجات دلاکر حقیقی اسلامی ریاست وحکومت قائم کریگی۔
اسلامی تعلیمات کے خلاف سازشیں ہورہی ہے۔ ملک کا نظریاتی تشخص خطرے میں ہے۔ جماعت اسلامی 11 فروری سے 11 مارچ تک پورے ملک میں بھر پور طریقے سے ’’ استحکام خاندان ‘‘مہم چلائے گی۔
تاکہ خاندان کو استحکام مل سکیں اور ہمارے خاندانی نظام کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوجائیں۔جماعت اسلامی انشاء اللہ خواتین کو وراثت میں حق دیگی۔ جہیز کی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔