|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء عطاء محمد تارڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ(ن) کے متحرک اور اہم رہنماء کو دن دیہاڑے بغیر ورانٹ اور بے بنیاد طور پر گرفتار کرکے کیا پیغام دینا چاہتی ہے ، مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکن پہلے سے زیادہ ثابت قدم اور سرگرم ہیں ۔

ہمیں عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ ان گرفتاریوں یا مقدمات سے ہمیں مرعوب کرلے گی ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں بغیر وارنٹ اور مقدمے کے پارٹی کے سنیئر اہم رہنماء عطاء محمد تارڑ کی گرفتاری در اصل حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت کو معلوم ہوچکا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے۔

بھی عوام کی اکثریت مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اور عوام نے عوام دشمن حکومت کو مسترد کردیا ہے اور اس حکومت کے پاس حکمرانی کا کوئی بھی اخلاقی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کو عوام کے حقوق اور حکومت کو آئینہ دیکھانے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے حکومت ہم پر جتنے بھی مظالم کرلے نہ ہم پہلے مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کے موقف سے پیچھے ہٹے۔

اور نہ ہی آئندہ کبھی ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ عطاء محمد تارڑ کی گرفتار کے درعمل میں خوف کے مارے حکومت نے انہیں رہا بھی کردیا ایسے اقدامات کرکے حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لیکر حکومتی ایماء پر سیاسی گرفتاریوں میں ملوث افراد کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔