حب: اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹنٹ ریٹائرڈ محمد ظہیر نے محکمہ ماحولیات ،لیڈا کے افسران سمیت ایس ایچ او ہائیٹ کے ہمراہ ہائیٹ ایریا میں ایک اسٹیل مل پر چھاپہ ،کپڑا اورجوتے استعمال کرنے اور انوائرمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پرکمپنی سیل اور دوسرے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے۔ماحولیات ایکٹ اور لیبر لا کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔
اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے چائے وہ کتنے بااثر ھو اس موقع پر انہوں نے کہا بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جنتے بھی فیکٹریاں کام کررہے ان تمام کے مالکان کوسختی سے ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ماحولیات آلودگی ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں عمل درآمد نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری بھی سیل کی جائے گی۔