|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کو فیصلہ نہیں ہوسکا، آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے بتایا کہ جمعہ کو پارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، انہوں نے بتایا کہ پارٹی آج حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریگی ۔

دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کے حتمی امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہوسکا آج پارٹی کے متوقع امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، بی اے پی ذرائع نے این این آئی کوبتایا کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بی اے پی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدرات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی۔

پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ، مرکزی آرگنائزر جان محمد جمالی، سنیئر رہنماء صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر حتمی اتفاق نہیں ہوسکا ۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح تک اتفاق رائے قائم کرلیا جائیگا جس کے بعد امیدواروں کی تجویز تائید کا عمل مکمل کرنے کے بعد کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے ۔