|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پو لیس بلو چستان محمد طا ہر را ئے نے کہا ہے کہ عوام کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے ،صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کی عوا م کودرپیش ٹریفک جا م ،غلط پا رکنگ و دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں تا ہم یہ مسائل اس وقت کم اور ختم ہوں گے جب پولیس کو عوام اور صنعت و تجا رت و دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل ہوگا۔

چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران کی شہر میںٹریفک ، امن و مان و دیگر سے متعلق تجا ویزپر عمل در آ مد کیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑکی سر برا ہی میں ملنے والے وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔کیو سی سی آئی کے وفد میں سردار رحیم خلجی ،احمد خان با زئی اور انورخان شامل تھے ۔

اس موقع پر چیمبر آف کا مرس کے نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ و دیگر نے آئی جی پو لیس بلو چستان محمد طا ہر را ئے کو کو ئٹہ شہر میں عوام النا س اور خاص کر صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو ٹریفک و دیگر درپیش مسا ئل سے آ گا ہ کیا اور کہا کہ کو ئٹہ شہر کے وسطی علا قوں میں ٹریفک جا م نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے نا صرف چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کر نا پڑتا ہے بلکہ ٹریفک جا م کی وجہ سے تجا رت سے وابستہ افراد کا کا روبا ر بھی بری طرح متا ثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ پا رکنگ پلا زوں کی کمی بھی اس مشکل کی خاص وجہ ہے تا ہم عوام ،تجا رت پیشہ افراد ،سر کا ری ملازمین ،طلبا ء و طالبات کو درپیش اس اہم مسئلے کے حل کیلئے پولیس کو بہتر منصو بہ بندی کر نا ہو گی ،انہوں نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی آئی جی پو لیس کو اپنی تجا ویز پیش کیں،انہوں نے کہا کہ پو لیس نے عوام کی جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے محدود وسائل میں رہ کر بھی گراں قدر خد ما ت انجا م دی ہیںتا ہم اب بھی بہتری کی گنجا ئش مو جو د ہیں۔