|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش و ذہنی وسعت اور استحکام و ترقی کے لئے لائبریریاں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ نے اس بنیادی انسانی حق و معاشرتی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے  سانحہ 08 اگست 2016 کے کربناک واقعے سے جمہوری جدوجہد کی راہ اپناتے ہوئے۔

نوجوانوں اور طلباء وطالبات اور خواتین کے لئے سنجیدہ اور پروقار مواقع فراہم کرنے کے لئے لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ کے سلوگن کے ساتھ بھرپور ورکنگ شروع کیا گیا ہے جس کی معاونت حکومت اور سول سائٹی دونوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

لائبیریری پہنچنے پر شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ،سیکریٹری عبدالمتین اخونزادہ اور رضاء کار نوجوانوں اور طلباء وطالبات نے استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے اس موقع پر فاؤنڈیشن کے میڈیا ایڈوائزر اکرام اللہ خان کاکڑ اور پبلک ریلیشنز آفیسر رابعہ نظر نے لائبریری کی انتظامی امور،میںشہداء ہال،ڈیجٹل لیب اور وومن سیکشن کا دورہ کرایا۔

اور بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس لائبریری سے دو سو مرد و خواتین اور بچے و بچیاں صبح وشام تینوں شفٹوں میں استفادہ کرتے ہیں فاؤنڈیشن کے منصوبے کے تحت اسے کوئٹہ کے مضافات اور صوبے کے دیگر علاقوں میں توسیع کی ضروریات موجود ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے تاثرات قلمبند کیے اور ڈیجیٹل پیغام بھی ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے ساتھ لائبریریوں اور ہنر مندی و اسکلز کے مراکز قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے نوجوانوں و خواتین اور طلباء وطالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے،شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے کے لئے فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے مقاصد میں 21 ویں صدی کے ضروریات کے مطابق نئے علمی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے جدوجہد و دانش کی ضرورت ہے۔

مجلس فکر و دانش کے سربراہ و سیکرٹری شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی بجا آوری اور ذہانت و قابلیت کی بہترین نشونماکیلئے نئی جہتیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

تاکہ اسٹیس کو برقرار رہنے کے بجائے تعمیری اور مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے راستے ہموار ہوسکیں،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ کی ضیافت کی گئی اور انھیں شہداء 08 اگست کی سونئیر پیش کی گئی۔