|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

خاران: بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ شیخ خلیفہ کے واشک اور خاران میں فلاحی وترقیاتی کام اور خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم شیخ خلیفہ سے واشک اور خاران کے لئے مزید فلاحی وترقیاتی کاموں کا امید رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشک شمسی عرب کیمپ میں شیخ خلیفہ کے نمائندے خلیل ابراہیم اور منیجر بن یامین سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس موقع پر بی اے پی خاران کے رہنماؤں حاجی نور احمد ملازئی ،شہزادہ محی الدین کبدانی،حافظ محمد علی کبدانی، حاجی ثناء اللہ ملازئی، اکبر علی مزار زئی مولوی اللہ داد ، میر مختیار کبدٹ ،الیاس سادگ ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ شیخ زاہد اور شیخ خلیفہ بن زاہد النیان کی ضلع خاران ضلع واشک میں ماضی میں عوام کے لئے فلاحی وترقیاتی کاموں اور خدمات پر ہم شیخ خلیفہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ پاکستان بلوچستان بالخصوص خاران واشک کو اپنا گھر سمجتھے ہیں شیخ خلیفہ کی طرف سے واشک اور خاران میں روڈ مدرسہ مساجد، ہسپتال واٹر سپلائی اسکیمات نمایاں ہیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے شیخ خلیفہ سے درخواست کی کہ وہ ماضی کی طرح واشک اور خاران میں عوام کیلئے مزید روڈز ہسپتال۔

واٹر سپلائی اسکیمات طلباء کے لئے سکالرشپ، بے روزگار نوجوانوں کے روزگار سمیت دیگر فلاحی وترقیاتی کام کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف مل سکیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا شیخ خلیفہ کے ماضی کے فلاحی وترقیاتی کاموں کے پیش نظر ہمارے شیخ خلیفہ سے توقعات وابستہ ہیں۔