|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2021

سوراب: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ملکی کی سالمیت کیلئے چیف آف جھالاوان خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہیں آباواجداد سے لیکر اس وقت تک ہم ملک اور صوبے کی سالیمت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ روزجھالاوان کے تخت انجیرہ پر چندآفیسرزکاپولیس کی لباس میں چھاپہ مارناناقابل معافی جرم ہے۔

قبائلی مسائل قبائلی رسم و رواج کے مطابق حل کیے جاتے ہیں نہ کہ پولیس کی آڑ میں جھالاوان کے تخت پر چھاپہ مارکرکراورچادر وچاردیواری کی تقدس کی پرواہ کیئے بغیر بے لگام گھوڑے کی طرح گھس کر کسی کو گرفتارکیاجاتاہے انہوں نے کہاہے کہ ہمارے ہی ہاتھوں میں پلنے والے اور تربیت حاصل کرنے والے چندلوگ اب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی چکرمیں اپنی روایات کوروندرہے ہیں۔

جوکہ نہ صرف قابل مذمت عمل ہے بلکہ قبائلی روایات کے تحت ایک ناقابل معافی ہے انہوں نے کہاکہ حکومتیں و نوکریاں آنی جانی چیزیں ہیں ہم ان اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے والوں سے اچھی طرح واقف ہیں جو اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ایسے حرکات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جھالاوان کی غیور عوام اپنے گھروں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم اور ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ان کی حفاظت کی ہے انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتوں کوملک اور صوبے کیلئے ہماری قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے قبائلی مسائل بلوچستان میں ہر جگہ ہوتے رہتے ہیں۔

ان مسائل کا حل بات چیت و مذاکرات میں ہے نہ کہ طاقت کا استعمال کرکے جھالاوان کے پایہ تخت اور جھالاوان کے گھر پر چھاپہ مار کر سارے جھالاوان کو اشتعال دلانا ہے انھوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسرزکوچاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ورنہ جھالاوان کا عوام اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔