|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2021

کوئٹہ/ کراچی: نیشنل پارٹی سندھ کے سینئر کاکنوں اورعہدیداروں کااجلاس سندھ وحدت کے نائب صدرتوصیف ملک کی زیرصدارت کراچی میں منعقدہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہماری جماعت ملک میں حقیقی معنوں کی جمہوریت لانے کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آئین اورقانون کی بالادستی اورعوام کے حق حاکمیت کوتسلیم کئے بغیر نہ توملک معاشی طورپرترقی کرسکتاہے اورنہ ہی سیاسی خلفشارکوختم کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاموجودہ حکمرانوں کی نااہلی اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی وسیاسی بحران کاشکارہے،بیروزگاری،مہنگائی اورلاقانونیت نے عوام کاجینامشکل بنادیاہے۔

حکومت سیاسی معاملات کوریاستی جبرکے ذریعے حل کرنے پرتلی ہوئی ہے اسلام آبادمیں سرکاری ملازمین کے مطالبات پربات چیت کی بجائے جس طرح کاظلم وتشددکیاگیاوہ قابل مذمت ہے اسقدرمہنگائی کے دورمیں محنت کشوں کاتنخواہوں میں اضافے کامطالبہ بالکل جائزاورحق بجانب ہے۔ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاقرضے اتارنے،نوکریاں اورگھردینے کے دعویداروں نے ملک کوقرضوں کے پہاڑکے نیچے دبادیاہے۔

نوکریوں کی بجائے بیروزگاری عام ہوگئی ہے اورتجاوزات کے نام پرلوگوں سے انکے گھرچھینے جارہے ہیں انہوں نے کہاپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کی تحریک عوام کواس بدترین صورتحال سے نجات دلانے کے لئے امیدکی کرن ہے ملک کے مزدوروں،کسانوں اورکچلے ہوئے دیگرطبقات اس تحریک میں بھرپورطریقے سے شریک ہوں تاکہ جلدنااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔

نیشنل پارٹی کے صدر نے کہاہماری جدوجہدکامقصدصاف اورشفاف انتخابات کاانعقادہے ا یسے انتخابات جنکے زریعے عوام ایسے نمائندے منتخب کرسکیں جوملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کویقینی بنائیں انہوں نے کہاجمہوری نظام پرہماری جماعت کاپختہ یقین ہے ہم نے حقیقی جمہوری نظام کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ہماری جماعت عوام کے حق حکمرانی کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔

اورہم یہ سمجھتے ہیں کہ عوام ہی طاقت کاسرچشمہ ہیں اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمدبلیدی،مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ واحدت کے جنرل سیکریٹری مجیدساجدی،مرکزی لیبرسیکریٹری مرزامقصود،صوبائی سیکریٹری لامحمدارشدگورگیج،انجنیئر حمیدبلوچ،ذوالفقارمکھی،لالا محمدحسین،سیدشمس الدین،محمدابرار،عیسی خان ساجدی،غلام نبی،مزدوررہنمابابرسہیل اوردیگررہنمائوں اورسینئر کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔