کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات ملکر لڑیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اتحادیوں کیساتھ ایک بیٹھک ہو گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ آنیوالے وقتوں میں اپوزیشن اپنی اکثریت ثابت کریں اگر ہم ملکر الیکشن لڑیں تو ہم ضرورت کامیاب ہوں گے
۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ ، عبدالواحد صدیقی ، میر زابد ریکی ، یونس عزیز زہری بھی موجود تھے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج ہی دم لیں گے سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ۔
آج ملک میں معیشت خراب کردی گئی اور حالات کو جان بوجھ کر خرابی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب سلیکٹڈ حکمران سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنانے کیلئے اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کرانا چاہتے ہیں کیونکہ اب نیازی کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے اپنے ہی اراکین ان کے ساتھ نہیں ہے ۔
اس لئے ابھی اپنے لاڈلوں کو سینیٹ انتخابات میں کامیاب کرانے کیلئے اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کرانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے ملکر ضمنی اور سینیٹ انتخابات لڑیں گے۔
اگر ہم ملکر انتخابات میں حصہ لے تو ضرور کامیابی حاصل ہوگی پیراشوٹ کے ذریعے سینیٹ میں سرمایہ کار پہنچے ہیں بلوچستان کے نظریاتی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن ملکر لڑیں گے جانچ پڑتال کے بعد تمام اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے ملکر اہم بیٹھ کریں گے۔