کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ ہولڈر شائنہ خان نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں کامیابی کے بعد بلوچستان کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے وفاق میں عوام کے مسائل کی جنگ لڑیں گی بی اے پی نے مجھے سینٹ کے لئے ٹکٹ دے کر ثابت کر دیا کہ یہ پارٹی کارکنوں کے لئے کام کرتی ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہماری جماعت کے صدراور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے مجھ پر اتنا اعتماد کیا اور مجھے پارٹی ٹکٹ دیا جس میں وزیرا علی جام کمال اور بشری رند کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا امید کرتی ہوں کہ مجھ پر جو بھروسہ کیا گیا ہے۔
اسے پورا کروں اور ہر قیمت پر صوبے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وفاق میں ان کی آواز پہنچاؤں خواتین کے مسائل سمیت صوبے دوردراز علاقوں کے عوام کے جو بھی مسائل ہیں ان کو اولین ترجیح کے طو پر حل کراؤں گی۔
اور دعا ہے کہ میں سینٹ کے الیکشن میں کامیاب ہو کر جو بھی مجھ پر میری جماعت میں اعتماد کیا ہے اسے پورا کروں کافی خوش ہوں کہ میں بھی سینٹ الیکشن لڑرہی ہوں اور میڈم بشری رند کی طرح دن رات ایک کر کے کام کروں گی۔