سبی: قبائلی شخصیت نوابزادہ زادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی نے حالیہ ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان سے باپ پارٹی کے جن امیدوراروں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے ہیں وہ دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باب)کے نامزد امید وار سینٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں باب پارٹی بھاری اکثریت میں سیٹ حاصل ملک کی بڑی جماعت کی صورت میں سامنے آئے گی اور باب پارٹی کے ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے ممبران سینٹ میں پہنچ کر بلوچستان کے عوام کی بھر پور انداز میں نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے جن امیدواروں کو سینٹ کے لئے ٹکٹ جاری کئے ہیں وہ تاریخی فیصلہ کے طور پر یاد رہے گا انہوں نے کہا کہ باب پارٹی کوہزاروں کارکنوں کو اپنے قائد کے اس فیصلے پر مکمل اعتماد ہے۔