|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2021

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم بیٹا جاں بحق باپ شدید زخمی ہو گیا مقامی لیویز کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کراڑو کے مقاکم پر ٹرک اور کار میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے رہائشی زبیر احمد ولد زین اللہ موقع پر جاں بحق۔

جبکہ اس کا والد زین اللہ زخمی ہو گیا نعش اور زخمی کو لیویز کی گاڑی میں سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا گیا زخمی ہو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔