|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2021

خضدار: وڈھ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،لواحقین نے قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وڈھ بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کرنے کے علاوہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی،قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامناپڑا نتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے سہ پہر کو تحصیل وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے اس وقت حاصل خان ولد الہی بخش قوم شیخ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب ہ بازار سے گھر کی جانب جا رہاتھاقتل کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے ورثاء مشتعل ہو گئے اور انہوں نیوڈھ بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کر دی۔

بلکہ ساتھ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دی ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے کوئٹہ و اندرون بلوچستان سے کراچی جانے والی گاڑیاں اور وہاں سے کو ئٹہ و اندرون بلوچستان آنے والی گاڑیاں پھنس گئی سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

جس کے باعث مسافروں و عام ٹرانسپورٹروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا رہا واقعہ کے بعد پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ آفسران وڈھ پہنچ گئے اور مشتعل لوگوں سے کامیاب مزاکرات کے بعد روڈختم کر دی گئی۔