پشین: حلقہ پی بی 20 پشین 3 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار نے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میدان مار لیا، ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار سید عزیزاللہ آغا نے 15508 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کر لی ہے. جبکہ آزاد امیدوار سید عصمت اللہ آغا نے 4504 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ پی بی 20 پشین 3 کی نشست سابق رکن اسمبلی سید فضل آغا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ منگل کو صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ انتخابی عمل کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی تھی، ایک سو تیرہ پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سید عزیزاللہ آغا نے 15508 ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے میدان مارلی۔
جبکہ آزاد امیدوار سید عصمت اللہ نے 4504 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سیکل 113 پولنگ اسٹیشنوں میں 3 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 91 کو حساس اور 19 نارمل قرار دئیے گئے تھے، دوسری جانب انتخابات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے گئے تھے۔
علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لیویز کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے، تاہم کسی علاقے سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، البتہ پولنگ کے اختتامی لمحات میں کلی کربلا میں نامعلوم آفراد نے ایک ویٹس کار کو آگ لگاکر خاکستر کردی۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں ان کے ووٹوں کی دیگر علاقوں میں منتقلی کے خلاف کچھ وقفے کیلئے پولنگ میں تعطل کا شکار ہوا۔
جو بعد ازاں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی مداخلت پر دوبارہ شروع ہوا۔ ضمنی انتخابات کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے امیدوار سید عزیزاللہ آغا کا کہنا تھاآج سب کو پتا چل گیا ہے کہ عوام کس کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ماضی میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔
مستقبل میں بھی اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔پی ڈی ایم کیامیدوار سید عزیزاللہ آغا کی جیت کے اعلان سے قبل ہی جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ آغا کے مدرسے پر پی ڈی ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اور انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی پی ڈی ایم کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔