|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

اوتھل: اوتھل میں دھند کے باعث مسافر بس ٹرک اور ٹرک میں تصادم،12مسافر شدید زخمی،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے کراچی جانے والی الواہاب مسافر بس دھند کے باعث زیروپوائنٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں مسافر بس میں سوار 12مسافر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کی ایمبولنسز موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طورپر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔

جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے تین مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور تمام زخمیوں کو تعلق اوتھل سے بتایا جارہاہے اوتھل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔