|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ کی پولیس لائن میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازم نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے بیوی اور چودہ دن کے بچے کوشدید زخمی کردیا،فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق پولیس لائن میں رہائش پذیربلوچستان کانسٹیبلری کے ملازم عثمان چوہان نے نامعلوم گھریلو تنازے پر مشتعل ہوکر اپنی بیوی بختاور اور چودہ دن کے بچے پر فائرنگ کرکے ان دونوں کو شدیدزخمی کردیا بعد میں اس نے اپنی کنپٹی پر فائرکرکے خودکشی کرلی جسکی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے۔