|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

کوئٹہ: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے مغربی با ئی پا س پر بم دھما کے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کو ئٹہ کے مغربی با ئی پاس کے علا قے میں جبل نور کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی کو مو ٹر سائیکل میں نصب دھما کہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

دھما کے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکا ر جان کی با زی ہار گیا جبکہ ایک اور ایف سی اہلکا ر اور 2راہگیروں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے دھماکے میں شہید ہو نے والے اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ میں امن کے قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیر اعلی نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کا کردار قابل فخر ہے۔اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔