|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2021

مستونگ: آل پاکستان گڈز ٹرنسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین قلات ڈویڑن کے صدر و زمیندار ورکر کمیٹی کے رہنماء حاجی راوت خان رئیسانی نے کانک پنچپائی کردگاپ کے سرکردہ زمیندار رہنماؤں حاجی بابو رئیسانی شعیب مشوانی خورشید رئیسانی ملک نصر اللہ مشوانی حاجی مورث شاہ سیٹ محمد اکرم حاجی محمد فضل سمالانی حاجی صدیق مشوانی نزیر بنگلزئی حاجی زکریا رخشانی میر سراج محمد حسنی و دیگر کے ہمراہ پریس کلب مستونگ کے سامنے کانک و پنچپائی کرگاپ کے زرعی بجلی فیڈرز پر طویل ترین لوڈ شیڈنگ و بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پر ہجوم ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے ضلع مستونگ کے نواحی علاقوں کانک پنچپائی کرگاپ کھڈکوچہ و دیگر زرعی فیڈر پر پہلے سے ہی کیسکو کی جانب سے 21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے بعد اب ٹو فیز بجلی کی فراہمی اور ناقص وولٹیج کی کمی و بیشی اور بار بار کی ٹرپنگ نے پوری کر دی ہے۔جس کے باعث زمینداروں کے ٹرانسفارمز اور ٹیوب ولیز کی مشینری جل رہی ہے۔

زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔اب کیسکو کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر پورے ایک مہنیے سے ٹو فیز بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے پورے علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کیسکو کی اس زمیندار و عوام دشمن اقدام کو زمیندار ورکر کمیٹی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کیسکو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب ڈویڑن کانک کے علاقوں کو بجلی سے محروم کر کے زراعت کے شعبے سے وابسطہ 80 فیصد لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا کر خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیسکو حکام کے وعدے کے مطابق مزکورہ تمام فیڈرز کے زرعی ٹیوب ویلوں کے زمینداروں نے جنوری تک 80 فیصد بلز جمع بھی کیے ہے.لیکن اب کیسکو نے ڈرامہ بازی شروع کر کے معاملہ صوبائی پر ڈال خود کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں۔لیکن ہم کیسکو کی حیلے و بہانے اور ڈرامہ بازی پر یقین نہیں کرینگے۔ہم اپنے بچوں کی روزی روٹی اور تیار فصلوں کو کیسکو کی ہاتھوں تباہ ہونے نہیں دینگے۔

انھوں نے کہا سب ڈویڑن کانک کے زمینداروں نے آج میٹنگ طلب کر کے یہ طے کر لیا ہے کہ 22 جنوری کو کانک کراس کردگاپ اور منگچر کے مقامات پر دھرنا دے کر قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائے گا۔جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو پر عائد ہوگئی۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم کسان زمیندار اتحاد کے چیرمین آغا لعل جان آحمدزئی سے اپیل کرتے ہے کہ وہ اس مسلے پر زمینداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے زمینداروں کے پہہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔۔حاجی راوت خان رئیسانی نے کہا کہ ہم واضع کرنا چاہتے ہے۔

کہ اگر پہہ جام ہڑتال سے قبل حکومت اور کیسکو نے اپنی اس زمیندار کش روش پر نظرثانی کر کے سب ڈویڑن کانک کے فیڈرز پر طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، اور معیاری وولٹیج کے ساتھ تھری فیز بجلی فراہمی کو یقینی بنایا تو ہم اپنے احتجاج پر نظر ثانی کر سکتے ہے۔بصورت دیگر پہہ جام ہڑتال کے روز ڈی سی سمیت کسی بھی بے اختیار شخص سے نہ مزاکرات کرینگے اور نہ ہی روڑ کھول دینگے۔