|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2021

کوئٹہ: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں نوجوان کی ہلاکت کے خلا ف اہلیا ن علا قہ ،سیاسی کا رکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد سراپا احتجاج بن گئے ۔نوجوان کے لواحقین اور اہلیا ن علا قہ نے کو ئٹہ ائیرپورٹ روڈ کو احتجاجا بند کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شہر آ نے اور مختلف اضلا ع کو جا نے میں سخت مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔

تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں زمین کے مبینہ تنا زعہ پر فا ئرنگ سے نو جوان جا ن کی با زی ہا ر گیا تھا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھے ۔واقعہ کے خلا ف جمعہ کے روز مقتول اور زخمی ہو نے والے افراد کے رشتہ دار اور اہلیا ن علا قہ نے ائیر پورٹ روڈ کو عسکری پا رک کے قریب بند کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کا شہر آمد و رفت بند ہو گئی ۔

اس موقع پر مظا ہرین کا کہنا تھا کہ لینڈ ما فیا کے لوگ ان کی آبا ئی اراضیات پر قبضہ کر رہے تھے جسے گزشتہ روز روکا گیا تو انہوں نے اندھا دھندفائرنگ کر کے ایک نو جوان کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحا ل کو متعلقہ حکام کے سامنے بیان کر چکے تھے مگر انتظا میہ کی جا نب سے کو ئی کا رروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی اسی لئے تو گزشتہ روز افسوس نا ک واقعہ رونما ہوا انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطا لبہ کیا۔

اور کہا کہ انہیں کیفر کردار تک پہنچانا حکومت اور انتظا میہ کا کا م ہے ۔دوسری جا نب احتجاج کے با عث ائیر پورٹ روڈ پر نا صرف گاڑیوں کی لمبی لا ئنیں لگ گئیں بلکہ کلی شابوو دیگر کے راستے شہر سے با ہر جا نے اور اندرون شہر آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔دریں اثناء بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گزشتہ روز لینڈ مافیا اور نواں کلی رہائشیوں کے درمیان جو دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے غمزادہ خاندانوں کے غم اور دکھ دردمیں برابر کے شریک ہے حکومت کسی کو بھی یہ اجازت ہر گز نہیں دے گی کہ وہ عوام پر ظلم کرکے اسلحہ یا دیگر طاقت کے زریعے ظلم کرے یا انکی زمینوں پر قبضہ کرے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیرداخلہ سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندانوں کوانصاف فراہم کرینگے نواں کلی کے عوام کے جو مطالبات ہے۔

وہ مطالبات جائز ہے ہم انکی بھرپور حمایت کرتے ہے اور نواں کلی کے عوام ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے کوہلو کے علاقے کاہان اور کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بزدلانہ حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ان خیالات کااظہار انہوں نے نواں کلی کے عوام کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ نواں کلی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کی جانب سے ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ پر جاری احتجاجی دھرناکے شرکاء / مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع نواب ایاز خان جوگزئی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر)اورنگزیب بادینی، سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و سرکاری آفیسران بھی موجود تھے احتجاجی مظاہرین نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نواں کلی کے عوام نے کوئٹہ ائرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے احتجاج دھرنے کو ختم کردیا نواں کلی کے عوام کی جانب سے احتجاجی دھرنے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ حکومتی وفد کے ہمراہ احتجاج ختم کرنے کیلئے کوئٹہ ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پہنچ کر مظاہرین سے مذکرات کی اور مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ حکومت لینڈ مافیاں کی سرپرستی کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے پرامن حالات خراب کرنے اور لوگوں کے زمینیوں پر ناجائز طورپر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت خاموش تمشائی رہی گی ۔

بلکہ ان لینڈ مافیاں کے خلاف سخت ایکشن لے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بعض گاڑیوں کے کالے شیشیوں اور گاڑی پر قومی پرچم لگاکر اسکا غلط استعمال کرکے عوام پر ظلم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیاں ہو یا دیگر جرائم پیشہ افراد جو کالے شیشوں والے گاڑیوں پر قومی پرچم لگاکر ظلم و زیادتی کررہے ہیں یہ میں آج اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا انجام اچھا نہیں اور انکی جگہ جیل ہوگی ۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نواں کلی کے عوام کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہوا ہے اور عوام اس ظلم کے خلاف جواز آواز بلند کی ہے ہم انکے آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچائے گے اور اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہے چاہے وہ جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو وہ قانون سے بالاتر نہیں ہے اور نہ ہی قانون کے گرفت سے بچ پائے گاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نواں کلی کے احتجاج مظاہرین کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے انکی اپیل پر احتجاج ختم کردیا ۔