|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2021

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر متاثرہ خاندانوں کا دھرنا جاری ہے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری اور دیگر  پی ڈی ایم رہنماؤں  نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو ظلم وجبر کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق بولے  کہ وزیراعظم اور صدریہاں سے چند قدم پر موجود ہیں پر دکھی شہریوں کا سہارا نہیں بن پاتے،معصوم شہری اپنے والدین اور بچوں کی سلامتی سے متعلق دریافت کررہے ہیں۔