کوئٹہ: زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئر مین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر ا حمدشاہوانی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمان بازئی نے صوبائی حکومت کی طرف سے کیسکو کو بجلی کی مد میں سبسڈی کی رقم کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر خشک سالی کا خدشہ ہے بارش نہ ہونے کی وجہ سے گندم کے فصلات نہ ہونے کے برابر ہے۔
جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دیگر فصلات بھی خراب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوئے ہیں 23فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے 23فروری بروز منگل صبح 11بجے زمیندارایکشن کمیٹی کااجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرتے ہوئے زمینداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ اجلاس میں بھر پور شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی وجہ سے چیف سیکرٹری کو سیکرٹری اسمبلی کے ذریعے ہدایت کی گئی کہ وہ کیسکو کو رقم کی عدم ادائیگی کی بابت وضاحت دیں صوبائی حکومت کی جانب سے کیسکو کو بجلی کی مد میں رقم کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہیں بد قسمتی سے کیسکو کی جانب سے پیسوں کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کے زرعی فیڈرز کی بجلی تیسر بار منقطع کی جارہی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کے مشکلات بڑھ گئے ہیں۔
پہلے سے ہی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کا فصل مشکل ہے جبکہ دیگر کاشت کئے گئے فصلات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی عدم فراہمی سے خراب ہورہے ہیں جس سے زمینداروں مشکلات میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر خشک سالی کا اندیشہ ہے زرعی فیڈرز پر بجلی کی عدم فراہمی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ 23فروری تک بجلی بحال نہ کی گئی ۔
تو زمینداروں کو ہونے والے تمام نقصانات کی ذمہ داری حکومت وقت اور کیسکو حکام پر عائد ہوگی انہوں نے اسمبلی میں زمینداروں کے بجلی سے متعلق مسئلے پرا ٓواز بلند کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایوان بالا وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پر لوگوں کے مسائل اجاگر کئے جاتے ہیں امید ہے کہ بجلی کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔