کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی اور بلوچ قومی مفادات کو مقدم اورمقدس رکھتے ہوئے پارلیمانی سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کے خاطر اصولوں پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کی جسکی واضح ثبوت پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی جانب سے شراکت اقتدار کی بجائے چھ نکات۔
حکمرانوں کے سامنے پیش کرکے کہا کہ ہمیں اقتدار سے زیادہ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی اور بلوچستان کے دیگر دیرینہ گھمبیر سیاسی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اگر بی این پی کو اپنے گروہی، ذاتی، علاقائی اور پارٹی مفادات عزیز ہوتے تو آج پارٹی اقتدار پر براجمان ہوکر لاپتہ بلوچوں کی بازیابی اور دیگر قومی مسائل پر کبھی بھی لب کشاہی نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں مینگل اسٹریٹ کلی کمالو سریاب میں منعقدہ ۔
کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی سینئر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،نومنتخب یونٹ سیکرٹری حاجی محمد عالم مینگل، نومنتخب ضلعی کونسلران ملک محمد حسن مینگل، عطاء محمد بلوچ، اور کامریڈ امین اللہ مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے صدارت ضلعی سینیر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی نے کی ۔
جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکرٹری موسی بلوچ، اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے اجلاس کی کاروائی ملک محمد حسن مینگل نے سرانجام دی انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے جس انداز میں قومی حقوق کی حصول کی تحریک میں پارٹی کی قومی جمہوری سیاست، نظریات قربانیوں اور جدوجہد پر اعتماد اور بھروسہ کرکے پارٹی کو اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا پارٹی عوام کے اعتماد اور بھروسے کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
اور نہ عوام کو مایوس کریں گے بی این پی ایک نظریاتی اور فکری جماعت ھے اور یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا ایک گہرا نظریاتی رشتہ ہے اس رشتے تعلق احترام اور عزت کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں ہونے دیں گے آج بی این پی کی پارلیمانی جدوجہد نے بلوچ قومی سوال اور بلوچستان کو درپیش مسائل کو جس انداز میں ملکی سطح پر آجاگر کیا اس کی ماضی میں کوہی مثال موجود نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے پارٹی کے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ جو امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے سے ترقیاتی کاموں پر نظر انداز کرکے عوام کے مسترد شدہ اپنے من پسند اور منظور نظر لوگوں کو نواز رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد یہاں کے عوام کو بی این پی کو اپنا حقیقی نمائندہ جماعت تصور کرنے اور ووٹ دینے کی سزا کی ردعمل ہے۔
لیکن ایسے سازشوں کا ہر دستیاب پلیٹ فارم پر مقابلہ کرتے ہوئے آواز بلند کرینگے انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ پارٹی کو فحال اور متحرک بنانے کے لیے اپنے تمام تر توانائیوں کو پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط کرتے ھوے عوام سے قریبی روابط رکھے اور انکے بنیادی مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کیلئے آواز بلند کرکے اپنے قومی، وطنی اور تنظیمی فرائض میں کسی قسم کی کمزوری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں ۔
آخر میں یونٹ کے نئے عہدیداروں کی چناو کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی چیرمین ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ممبران علی انجم اور محمد حیات بلوچ تھے یونٹ کے الیکشن کروائے حاجی محمد عالم مینگل یونٹ سیکریٹری، عطا محمد بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری، ملک محمد حسن مینگل اور کامریڈ امین اللہ بلوچ ضلعی کونسلران منتخب ہوئے پارٹی کے رہنمائوں نے یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے پروگرام اور فکرو خیال کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔