|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واسطو بازار تربت کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ کے اجلاس سے نئے شامل ہونے والے مختلف خاندانوں کے سرکردہ شخصیات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔

پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور محکوم عوام کی ترقی و خوشحالی ہے جو پارلیمنٹ کی بالادستی، میڈیا اور عدلیہ کی آذادی اور جمہوریت کی مکمل بحالی اور حقیقی وفاقی نظام کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے سیاسی اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ایمانداری سے اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرری ہے۔

جس کی واضح مثال گزشتہ انتخابات غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ کر سیاسی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرناہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی فنانس سیکریٹری، سابق ضلعی چرمین حاجی فدا حسین دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یونیورسٹی ، میڈیکل کالج، تربت سٹی پروجیکٹ، کھجور فیکٹری اور جدید بس ٹرمینل اسکی واضح مثالیں ہیں۔

جبکہ دوسری طرف ہر گھر میں تین تین نوکریوں کے جھوٹے وعدے کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو مضبوط بناکر ہم اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی سماجی حقوق حاصل کرسکیں گے، اجلاس سے ضلعی نائب صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، بی ایس او پجار کے واہس چرمین بوھیر صالح اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بابل بلوچ نے خطاب کیا۔

واسطو بازار کے معتبر اور سرکردہ شخصیات اللہ داد منجار، احمد گل، واحد بخش، واجہ دوستیں ، واہگ منجار، واجہ حبیب اور وارث علی نے مختلف جماعتوں سے استعفی دیکر نیشنل پارٹی کے پروگرام اور پارٹی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مرکزی فنانس سیکریٹری سابق ڈسٹرکٹ چرمین حاجی فدا حسین دشتی صاحب مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، ضلعی نائب صدر، وحدت بلوچستان کے رکن مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ۔

بی ایس او پجار کے واہس چرمین بوہیر صالح، وحدت بلوچستان کے رکن واجہ ملا برکت ، سابق ضلعی صدر محمد طاہر، نثار بزنجو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بابل، ڈاکٹر نور صاحب، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، تحصیل صدر فضل کریم، ناصر رند ، سابق تحصیل صدر واجہ قادر بخش موجود تھے۔