|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

پشین: تحصیل برشور کے علاقے توبہ کا کڑی میں آراضی کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ۔تفصیلات کے مطابق توبہ کا کڑی میں زمین کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمود خان ولد خدائیداد اور حیات اللہ ولد اختر محمد جاں بحق جبکہ حمید خان ولد خدائیداد خان شدید زخمی ہوگئے۔
برشور لیویز نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداددینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے مز ید کاروائی جا ری ہے ۔