|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر غصہ آیا لیکن مردم شماری میں لوگوں کو کم گننے پر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ  سارا کھیل تعصب کا چل رہا ہے، کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے چوکیدار بن کر شہر لوٹا،  پی ٹی آئی نے کراچی کا مینڈیٹ لے کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔