|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

کو ئٹہ: پشتون قومی جرگے کے کنونیئر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت اورانتظا میہ لینڈ مافیاکے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئے ایسا نہ کیا گیا تو صورتحال کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی ۔وہ جمعہ کو صحبت خان کاکڑ شہید کے لواحقین سے تعزیت اور دھرنے کے موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے ہم انصاف چاہتے ہیں جب بلال نورزئی کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا تواس وقت ہم نے کہہ دیا تھا کہ پشتون قوم لاشوں کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے نہ رکھیںکیونکہمو جو دہ حکمرا نوں کے پاس اختیارات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام تر حالات کے ذ مہ دار صوبائی حکومت ہیں تحصیل آفس میں لوگوں کو جعلی فرد اور انتقالات دیکر زمینوں پر قبضہ کیا جاتا ہے ۔

حکومت لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اگر پھرصحبت خان کے قتل کی طرح واقعہ ہوا تو پھر دہما دم مست قلندر ہو گا ہم کوئٹہ شہر کے رہنے والے لو گ ہیں اورشہر کی تباہی نہیں چاہتے ، کچھ عناصر چا ہتے ہیں کہ شہر کے حالات خراب ہو مگر ہم ایسا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرا ن لینڈ مافیا اور کلا شنکوف کلچر کو فروغ دینے والوںکے خلاف کارروائیمیں سنجیدہ نہیں مقامی زمینداروں کے اراضیات کو فو ری طور پر واگزار کرا یا جا ئے بصورت دیگر صورتحال کی ذمہ دار مو جو دہ حکمران اور انتظامیہ ہو گی۔