کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کیسامنے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پہ بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حفیظ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ، ریاض بلوچ، کریم شمبے بلوچ، اقبال بلوچ، بی ایس او کوئٹہ زون کے پریس سیکریٹری ناصر زہری بلوچ۔
شکور بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ممالک میں آئین شہریوں کے آسانی انکے حقوق اور سہولیات کے لیے بنائیں جاتے ہیں انکے تحت ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں اور ریاست ماں کی مانند انکے حقوق دلانے اور انکا تحفظ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ ریاست کا بلوچ قوم و بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسردہ ہے۔
جوکہ حکمرانی کے نشے اور ایوانوں میں رہ کر بلوچ قوم کے حقوق کچلتے ہیں قدرت کا بلوچ قوم پر احسان ہمیشہ رہا ہے جس نے بلوچستان کو جغرافیائی خدوخال معدنیات کے ساتھ ساتھ ذہنی یاداشت بھی تیز کی ہے ہمیں اچھے سے یاد ہے کس کس حکمران نے مجمع و کھلم کھلا بلوچ قوم سے اپنی کمی کوتاہیوں اورزیادتیوں کی معافی مانگی ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس وقت ہے۔
وہ شہر اقتدار میں ملک کے لیے آئین بنانے والے ملک کو چلانے والے پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھے بلوچ ماؤں بہنوں کی دردشنوائی کرکے انہیں اپنے ہونے کا احساس دلائیں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرکے لاپتہ افراد کو اپنے بنائے ہوئیں عدالتوں میں پیش کرکے آئینی تقاضے پورے کریں انکا کہنا تھا کے بلوچ رسم رواج اور سوسائٹی میں عورت کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
انکی عزت تقدس کو ہر حال میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر بلوچ مائیں بہنیں اپنا غم فریاد اور زیادتی اسلام آباد کے حکمرانوں کو سنانے اور احتجاج ریکارڈ کروانے گئے مگر انکے ساتھ بدسلوکی تشدد و گرفتاری کو لیکر بلوچستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔کیمپ کے منتظمین سے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے سابق چیئرمین واجہ نزیر بلوچ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکٹری موسی بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میرعبدالروف مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،جنرل سیکٹری آغا خالد دلسوز، لیبر سیکٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،کامریڈ یونس بلوچ، پرنس عبدالرازق بلوچ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کے صدر فدابلوچ۔
مستونگ زون کے صدر سید عدنان شاہ، بی ایم سی یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عرفان بلوچ، ڈاکٹر احسن بلوچ،ڈاکٹر وسیم بلوچ، ڈاکٹر آصف بلوچ،ایگریکلچر کالج یونٹ کے یونٹ سیکٹری کامران بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جان زیب بلوچ، جامعہ بلوچستان یونٹ کے کمیٹی ممبر شکور بلوچ، پی ایس ایف آزاد کے صوبائی چیئرمین آغا زبیر شاہ ، پی ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، پی ایس او کے کبیر افغان و دیگر شامل تھے۔