کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان جاری بیان میں کہا ہے مادری زبانیں قوموں کی شناخت تشخص ثقافت اور تہذیب وتمدن کی نشاندھی کرتا ہے۔نیشنل پارٹی مادری زبانوں کے حوالے سے اصولی موقف رکھتی ہے کہ ملک کے تمام مادری زبانوں کو قومی زبان قرار دیا جائے۔نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت سے 22 فروری کو کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوگا۔
جس میں نیشنل پارٹی کے قاہدین سمیت صوبے کے نامور دانشور مادری زبان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالے گے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے۔جہاں قومیں اپنے تاریخی سرزمین ثقافت شناخت اور زبان رکھتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے ملک کی زبانوں کو قومی کا درجہ نہیں دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے ضروری کیلیے ان کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو۔
زبانیں تعصب و نفرت نہیں بلکہ محبت و پیار کا زریعہ ہوتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ معیاری تعلیم کا حصول صرف مادری زبان میں بنیادی تعلیم ہے۔نیشنل پارٹی مادری زبانوں کی ترقی کو قومی وجود سے مشروط رکھتی ہے۔نیشنل پارٹی مادری زبانوں کی حقیقی مقام و پہچان کیلیے جدوجہد کرتی رہے گی۔